How many days were there between Jesus going to heaven and Pentecost?
یِسُوع کے آسمان پر جانے اور پینتیکوسٹ کے درمیان کتنے دن تھے؟
لوقا کی انجیل میں ہم پڑھتے ہیں۔
"اور دیکھو جِس کا میرے باپ نے وعدہ کِیا ہے مَیں اُس کو تُم پر نازِل
کرُوں گا لیکن جب تک عالَمِ بالا سے تُم کو قُوّت کا لِباس نہ مِلے اِس شہر میں
ٹھہرے رہو۔پِھر وہ اُنہیں بَیت عَؔنِیّاہ کے سامنے تک باہر لے گیا اور اپنے ہاتھ
اُٹھا کر اُنہیں برکت دی۔جب وہ اُنہیں برکت دے رہا تھا تو اَیسا ہُؤا کہ اُن سے
جُدا ہو گیا اور آسمان پر اُٹھایا گیا۔اور وہ اُس کو سِجدہ کر کے بڑی خُوشی سے یروشلِیم
کو لَوٹ گئے ۔اور ہر وقت ہَیکل میں حاضِر ہو کر خُدا کی حمد کِیا کرتے تھے۔"——— (لُوقا49:24-53)۔
رُسولوں نے
پینتیکوست کے دن
تک یروشلم میں قیام کیاجب اُنہیں رُوحُ القُدس ملا ۔(اَعمال1:2-4)
کب تک رُسولوں نے انتظار کیا وہ وقت واضح طور پر نہیں دیا گیا ہے لیکن اِسکے
بارے میں معلوم کرنا مشکل نہیں ہے۔ہم جانتے ہیں کہ یسوع عید فسح کے دن مصلوب ہوا (یُوحنّا 18: 28) اور تین دن کے بعد
زندہ کیا گیا (لُوقا 24: 7) اور 40 دن کی مدت میں اپنے شاگردوں کے سامنے
حاضرہوتے رہے (اَعمال1: 3) جس میں وہ دن بھی شامل ہے جس میں یسوع جی اُٹھا
تھا۔ لہٰذا یسوع عید فسح کے 42 دن بعد ہی آسمان میں گیا۔
پینتیکوست کا مطلب ہے "پچاسواں دن" اور یہ عید فسح کا پچاسواں دن یا عید فسح
کے 49 دن کے بعد تھا۔پُرانےعہد نامہ میں اِسے " ہفتوں کی عِید " کہا جاتا تھا —— 49 دن کے اُصول کا حوالہ احبار 23: 15
میں دیا گیا ہے۔ لہٰذا یسوع کے آسمان میں جانے کےبعد ٹھیک7دن
کا عرصہ تھا جب
پینتیکوست کے دن
رُسولوں نے رُوحُ القُدس پایا۔
0 Comments