When did Jesus cleanse the temple?

 

When did Jesus cleanse the temple?

Answered by  ·  · In English


یسوع نے ہیکل کو کب صاف کیا؟

یُوحنّا نےدرج کیا کہ یسوع  یروشلِیم میں تاجروں کو ہیکل سے باہر نکال رہا ہے:

"یہُودِیوں کی عِیدِ فَسح نزدِیک تھی اور یِسُوعؔ یروشلِیم کو گیا۔ اُس نے ہَیکل میں بَیل اور بھیڑ اور کبُوتر بیچنے والوں کو اور صرّافوں کو بَیٹھے پایا۔ اور رسِّیوں کا کوڑا بنا کر سب کو یعنی بھیڑوں اور بَیلوں کو ہَیکل سے نِکال دِیا اور صرّافوں کی نقدی بکھیر دی اور اُن کے تختے اُلٹ دِئے۔ اور کبُوتر فروشوں سے کہا اِن کو یہاں سے لے جاؤ۔ میرے باپ کے گھر کو تجارت کا گھر نہ بناؤ۔اُس کے شاگِردوں کو یاد آیا کہ لِکھا ہے۔ تیرے گھر کی غَیرت مُجھے کھا جائے گی۔ " (یُوحنّا13:2-17)

 

یہ اُن کی مُنادی کے آغاز میں تھا جبکہ دوسری اناجیل میں اس کی وضاحت یہ ہے کہ وہ اپنی منادی کے اختتام پر تاجروں کو باہر نکال رہے ہیں۔

"اور یِسُوعؔ نے خُدا کی ہَیکل میں داخِل ہو کر اُن سب کو نِکال دِیا جو ہَیکل میں خرِید و فروخت کر رہے تھے اور صرّافوں کے تختے اور کبُوتر فروشوں کی چَوکیاں اُلٹ دِیں۔ اور اُن سے کہا لِکھا ہے کہ میرا گھر دُعا کا گھر کہلائے گا مگر تُم اُسے ڈاکُوؤں کی کھوہ بناتے ہو۔" (متی 12:21-13)

کچھ لوگوں کا استدلال ہے کہ یہ تضاد ہے چونکہ یُوحنّا نے ہیکل کی صفائی کو مسیح کی مُنادی  کے آغاز میں رکھا ہے جبکہ انجیل کے دوسرے مصنفین نے اِسے مسیح کی مُنادی کے اختتام پر رکھا ہے۔ یہ بظاہر مسئلہ آسانی سے حل ہوجاتا ہے——  وہاں دو ایسے مواقع ہوئے تھے جن میں یسوع نے تاجروں کو باہر نکال دیا۔

یُوحنّا کی انجیل میں ،قانایِ گلِیل میں مسیح کے معجزات کے آغاز میں ہیکل کی  صفائی واقع ہوتی ہے) یُوحنّا 11:2)۔اس انجیل میں یسوع کَفرؔنحُوم سے یروشلِیم گئے تھے۔اِس صفائی کے بعد یہودیوں کی طرف سے ایک نِشان کی درخواست کی گئی۔متی کی انجیل میں یسوع یَردن کے پار یہُودیہ سے یروشلِیم آئے تھے (متی1:19)۔اور ایک گدھی کے بچے پر بیٹھ پر یروشلم میں بِھیڑ سے " عالَمِ بالا پر ہوشعنا " کی پُکار سُنتے ہوئے داخل ہوئے تھے(متی9:21اور ہیکل کی اِس صفائی کے بعدانجِیر کے ایک درخت کو لعنت ملتی ہے۔  لہذا یوں ہیکل کی صفائی دو مختلف اوقات میں واقع ہوئی۔


Post a Comment

0 Comments