What does Ephesians 1:10 mean?

What does Ephesians 1:10 mean?

Answered by  ·  · In English

 

اِفِسیوں10:1کا کیا مطلب ہے ؟

 

" چُنانچہ اُس نے اپنی مرضی کے بھید کو اپنے اُس نیک اِرادہ کے مُوافِق ہم پر ظاہِر کِیا۔ جِسے اپنے آپ میں ٹھہرا لِیا تھا۔ تاکہ زمانوں کے پُورے ہونے کا اَیسا اِنتِظام ہو کہ مسِیح میں سب چِیزوں کا مجمُوعہ ہو جائے۔ خواہ وہ آسمان کی ہوں خواہ زمِین کی۔ " (اِفِسیوں9:1-10)

لہٰذاخُدا کی مرضی آسمان اور زمین کی سب چیزوں کا مسیح میں مجمُوعہ ہے یعنی آسمان کے فرشتے اور زمین کےسب انسان بالآخر یسوع مسیح بطور اعلیٰ حکمران کے زیر اقتدار کے ماتحت ہونگےاور یہ یسوع مسیح کے زمین پر واپس آنے کے بعد خُدا کی بادشاہی میں پورا ہوگا۔صرف خُدا ہی ایک ایسا وجود ہے جو یسوع کے تابِع نہیں ہےجِس کی نشاندہی پولُس رسول نے کُرنتھس کو خط لکھتے ہوئے کی۔

 

"کیونکہ خُدا نے سب کُچھ اُس کے پاؤں تَلے کر دِیا ہے مگر جب وہ فرماتا ہے کہ سب کُچھ اُس کے تابِع کر دِیا گیا تو ظاہِر ہے کہ جِس نے سب کُچھ اُس کے تابِع کر دِیا وہ اَلگ رہا۔ اور جب سب کُچھ اُس کے تابِع ہو جائے گا تو بیٹا خُود اُس کے تابِع ہو جائے گا جِس نے سب چِیزیں اُس کے تابِع کر دِیں تاکہ سب میں خُدا ہی سب کُچھ ہو۔" (1 کُرِنتھِیوں27:15-28)



Post a Comment

0 Comments