What does 1 John 3:8 mean?

 


What does 1 John 3:8 mean?

Answered by  ·  · In English


1یُوحنّا8:3 کا کیا مطلب ہے ؟

"جو شخص گُناہ کرتا ہے وہ اِبلِیس سے ہے کیونکہ اِبلِیس شرُوع ہی سے گُناہ کرتا رہا ہے۔ خُدا کا بیٹا اِسی لِئے ظاہِر ہُؤا تھا کہ اِبلِیس کے کاموں کو مِٹائے۔"

لفظ ' اِبلِیس 'پُرانے عہد نامے میں نہیں پایا جاتا ہے  لہٰذا یہ وہاں سے براہ راست حوالہ نہیں ہے۔ یہ گُفتَگُو/ بولی عِبرانیوں 14:2-15سے بالکل مماثلت ہے۔

"پس جِس صُورت میں کہ لڑکے خُون اور گوشت میں شرِیک ہیں تو وہ خُود بھی اُن کی طرح اُن میں شرِیک ہُؤا تاکہ مَوت کے وسِیلہ سے اُس کو جِسے مَوت پر قُدرت حاصِل تھی یعنی اِبلِیس کو تباہ کر دے۔اور جو عُمر بھر مَوت کے ڈر سے غُلامی میں گرِفتار رہے اُنہیں چُھڑا لے۔"

یہ عِبرانیوں کی آیت 1 یُوحنّا8:3 سے بھی زیادہ آگے ہےاور ہمیں یہ سکھاتی ہے کہ نہ صرف یِسُوع مسیح نے اِبلِیس کے کام کو ختم کیا بلکہ جب وہ مر گیا تو اُس نے اِبلِیس کو بھی ختم کردیا۔ یہ کوئی مافوق الفطرت وجود نہیں تھا جو یِسُوع کی موت کے وقت تباہ ہوا تھا تو اِبلِیس کیا ہے جس کی یہاں بات کی گئی ہے؟

دو متعلقہ سوالات پر غور کریں۔

1.     اُنہیں عُمر بھر "مَوت کے ڈر "کے سبب سے غلامی کا نشانہ کیوں بنایا گیا؟ رُومیوں 23:6 ہمیں بتاتی ہے کہ گُناہ کی مزدُوری مَوت ہے۔لہٰذا  یِسُوع مسیح کی قربانی سے پہلے  جن لوگوں نے گناہ کیا ——جو کہ سب ہیں ——اور وہ جانتے تھے کہ اُنہوں نے گناہ کیا تھا اس لئے یہ لازمی تھا کہ وہ مر جائیں گے۔ وہ مَوت کے ڈر سے غلامی میں گرفتار تھے کیونکہ وہ جانتے تھے کہ وہ گنہگار ہیں۔ یِسُوع مسیح کی قربانی نے وہ سب بدل دیا ، "کیونکہ خُدا نے دُنیا سے اَیسی مُحبّت رکھّی کہ اُس نے اپنا اِکلَوتا بیٹا بخش دِیا تاکہ جو کوئی اُس پر اِیمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زِندگی پائے"( یُوحنّا16:3)۔ وہ لوگ جو حقیقی معنوں میں ایمان رکھتے ہیں کہ مسیح اُن کے گناہوں کی وجہ سے مر گیا ہے اور جو اِس بنیاد پر خُدا کی معافی کے طلب گار ہیں اُن سب کے گناہ معاف کردیئے جائیں گے اور اُنہیں ابدی مَوت کے ڈر سے اپنی زندگی بسر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

2.     یسوع نے اپنی موت کے ذریعے کیا تباہ کیا؟ اُس نے موت پیدا کرنے والی گناہ کی طاقت کو لازمی طور پر تباہ کیا ——اُن لوگوں کے لئے جو ایمان رکھتے ہیں۔اور اُن لوگوں کے لئے  اُنکی موجودہ زندگی کے آخر میں جو کچھ ہوتا ہے وہ موت نہیں بلکہ نیند ہوتی ہے جس سے وہ قیامت کے وقت خُدا کی بادشاہی میں ابدی زندگی کےلئے جاگ جائیں گے ۔

 

لہٰذا یہاں اِبلِیس جو گناہ کا ذریعہ ہے وہ  ہماری نافرمان انسانی فطرت ہے۔یسوع مسیح نے ابھی تک زمین سے گناہ کو مکمل طور پر نہیں مٹایا ——اور یہی وہ کام ہے جو یسوع زمین پر جب لوٹ آئے گے تب وہ کرے گےمگر اِبلِیس کے کام  جو ابدی موت کا باعث بنتے ہیں وہ ایمانداروں کے لئے تباہ کردئیے گئے ہیں۔

ابتدا ہی سے اِبلِیس کے گناہ کرنے کا حوالہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ آدمؔ اور حوّاؔ کے گناہ سے موت آئی اور قائنؔ کے گناہ نے ہابلؔ   کو موت دی۔






Post a Comment

0 Comments