Why does Isaiah 9:6 call Jesus “Mighty God, Everlasting Father”?

Why does Isaiah 9:6 call Jesus “Mighty God, Everlasting Father”?

Answered by  ·  · In English

یسعیاہ 9: 6 میں یِسُوعؔ  کو " خُدایِ قادِر ابدِیت کا باپ" کیوں کہتا ہے؟

مکمل آیت یہ ہے۔

 

اِس لِئے ہمارے لِئے ایک لڑکا تولُّد ہُؤا

اور ہم کو ایک بیٹا بخشا گیا

اور سلطنت اُس کے کندھے پر ہو گی

اور اُس کا نام عجِیب مُشِیر

خُدایِ قادِر ابدِیت کا باپ

سلامتی کا شاہزادہ ہو گا۔

 

یہ آیت واضح طور پر مسیح کی پیشنگوئی ہے جو یِسُوعؔ  مسیح پر پوری ہوئی۔پھر بھی یہ یِسُوعؔ  پر " خُدایِ قادِر " اور " ابدِیت کا باپ " کے خطاب کا اطلاق کرتا ہے حالانکہ یہ خطاب صرف اور صرف خُدا کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔

 

تثلیث کے نظریے کےعلاوہ  بائبل یہ نہیں سکھاتی کہ یِسُوعؔ   خُدا کے برابر ہےبلکہ بائبل یِسُوعؔ   کو مستقل طور پر "خُدا کا بیٹا" کہتی ہے۔ یہاں تک کہ اُن لوگوں کے لیے جو تثلیث کے نظریے پر ایمان رکھتے ہیں اُن کے لیے اس آیت کو سمجھنا مشکل ہے کیونکہ یِسُوعؔ    باپ نہیں بلکہ بیٹا ہے۔

 

تاہم  لفظ "خُدا"  کا لازمی طور پر مطلب قادِر مُطلق خالق نہیں ہے۔یہاں تک کہ انسانوں کو بعض اوقات "خُدا" کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے طاقتور لوگ نہ کہ خالق کے برابر ۔ قادِر مُطلق خُدا کے بغیر یِسُوعؔ    ایک طاقتور خُدا ہے۔یہاں ایک سوال یہ بھی ہے کہ کیا یہاں عبرانی ( (el gibbor)) کا مطلب واقعی خُدا ہے ، یا صرف "خُدا کے ساتھ طاقتور" ، وائکلیف (1395) اور لوتھر (1546) نے عبرانی زبان کو "ہیرو" کے طور پر ترجمہ کیا۔

 

اور لفظ "باپ"  کا مطلب یہ نہیں ہے کہ یِسُوعؔ     اپنے باپ کے برابر ہے۔ بائبل میں "باپ" اکثر لیڈر کے معنی میں استعمال ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر  پولُس کُرِنتھِیوں سے کہتا ہے۔ " اِس لِئے کہ مَیں ہی اِنجِیل کے وسِیلہ سے مسِیح یِسُوعؔ میں تُمہارا باپ بنا" (1کُرِنتھِیوں15:4)۔ یِسُوعؔ آنے والے زمانے کا باپ ہے (اسطرح یونانی پرانے عہد نامے نے یسعیاہ 9: 6 کا ترجمہ کیا)۔

 

مزید یہ کہ یِسُوعؔ     ہی واحد نہیں ہے جسے خُدا کے ناموں سے پُکارا جاتا ہے۔پُرانے عہد نامے میں جو فرشتے خُدا کے لیے بولتے  ہے اُنہیں اکثر خُدا کہا جاتا ہے یا بطور خُدا بُلایا جاتا ہے۔(مثال کے طور پر خرُوج21:13؛ خرُوج21:23-22 ، قُضاۃ1:2؛ قُضاۃ21:13-22

 

ایک شخص یا ہستی مکمل طور پر خُدا کی نمائندگی کر تا ہے یا خُدا کی جگہ پر کھڑا ہے(مثال کے طور پر خرُوج 16:4اور خرُوج 1:7میں مُوسیٰؔ) اُسے خُدا کے ناموں اور لقبوں سے پکارا جا سکتا ہے۔








Post a Comment

0 Comments