What does “Lord” mean in the Bible?

What does “Lord” mean in the Bible?

Answered by  ·  · In English

 

بائبل میں خُداوند کا کیا مطلب ہے ؟

خُدا وند کا لفظ خُدا،یسوع اور حکومتی عہدوں پر دوسرے لوگوں کے لئےاستعمال ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر:

"پس اِسرائیلؔ کا سارا گھرانا یقِین جان لے کہ خُدا نے اُسی یِسُوعؔ کو جِسے تُم نے مصلُوب کِیا خُداوند بھی کِیا اور مسِیح بھی۔ " (اَعمال36:2)

 

یہاں پر" خُداوند "واضح طور پر یسوع کی نشاندہی کر رہا ہے۔

لیکن اَعمال 19:3-20 میں ہم پڑھتے ہیں۔

"پس تَوبہ کرو اور رجُوع لاؤ تاکہ تُمہارے گُناہ مِٹائے جائیں اور اِس طرح خُداوند کے حضُور سے تازِگی کے دِن آئیں۔ 20اور وہ اُس مسِیح کو جو تُمہارے واسطے مُقرّر ہُؤا ہے یعنی یِسُوعؔ کو بھیجے۔"

اِس مرتبہ "خداوند" کا معنیٰ خُدا سے ہونا چاہئے جیسا کہ یسوع کو بھیجنے کے بارے میں بیان کیا گیا ہے۔دوسری جگہوں پر اس کا نشاندہی ایک ایسے شخص کی طرف ہوسکتی ہے جو اعلیٰ اختیار رکھتا ہے۔ (مثال کے طور پر قیصر)—— (e.g., Caesar

 

نئے عہد نامے میں  یونانی لفظ خُداوند کا ترجمہ κυριος (کیریوس)— κυριος (kyrios) — کیا گیا ہے۔ پُرانے عہد نامہ میں  عبرانی لفظ خُداوند کا ترجمہ یا تو אדן (adon)اوریا  אדני (adonay)کیا گیا ہے۔تقریباً تمام معاملات میں adonay سے مراد خُدا ہوتا ہے اور adon سےمراد انسانوں سے ہوتا ہے۔

 

انگلش میں پُرانے عہد نامے میں یہ عام ہے کہ خُداوند (LORD)کو بڑے حَرُوف تہجی میں لکھا گیا ہے(اصل میں یہ چھوٹے اہم حَرُوف)۔اِن معاملات میں عبرانی میں یہ لفظ یہوواہ (Yahweh) יהוה ہے۔یہ خُدا کا ذاتی نام ہے (دیکھیں خرُوج13:3-15 اور خرُوج2:6-3)  اور اس کا مطلب کچھ اس طرح سے ہے کہ " مَیں جو ہُوں سو مَیں ہُوں "۔

 

یسوع سے کئی صدیوں پہلے یہودیوں نے اس نام کوبولنا چھوڑ دیا تھا کیونکہ یہ بہت ہی مقدس سمجھا جاتا تھا اورجب بھی وہ یہوواہ نام لینے کے قریب آتے تھے تو اُنہوں نے یہوواہ نام کی بجائے adonay (خُداوند) کا لفظ لیناشروع کردیا۔اس روایت کی پیروی کرتے ہوئے تقریباً سارے انگریزی ترجموںمیں یہوواہ  لفظ کا ترجمہ خُداوند ہوا ہیں۔مگر یہ واضح کرنے کے لئے کہ یہ خُدا کا ذاتی نام ہے یہ بڑے حَرُوف تہجی بطور LORD(خداوند) میں پرنٹ ہوا ہے۔



Post a Comment

0 Comments