Besides Melchizedek and Jesus, were there any other people who filled the role of both “king” and “priest”?

 

Besides Melchizedek and Jesus, were there any other people who filled the role of both “king” and “priest”?

Answered by  ·  · In English


مَلکِ صِدؔق اور یسوع کے علاوہ

کیا وہاں کوئی اور لوگ بھی تھے

جنہوں نے "بادشاہ" اور "کاہن" دونوں کا کردار ادا کیا؟


غیر مَذہَبی تاریخ ہمیں بتاتی ہے کہ سائمن میککابی کا بیٹا جان ہائریکانس اول  بادشاہ اور کاہن دونوں ہی تھا۔

سائمن کو 134 قبل از مسیح میں اُس کے داماد پٹولمی نے قتل کیا تھا اور اِس کے بعد اُس کے بیٹے جان ہائریکانس اول  نے سردار کاہن اور بادشاہ کی حیثیت سے کام کیا۔

بائبل میں کوئی اور بادشاہ / کاہن کے اِمْتِزاج نہیں ہیں۔ صحیفوں میں  وہ شخص جو بادشاہ اور کاہن دونوں ہی کے بارے میں سوچا جانے کے قریب آتا ہے وہ سردار کاہِن یشُوع بِن یہُوصدؔق ہے۔


حوالہ: — زکریاہ 9:6-11

"پِھر خُداوند کا کلام مُجھ پر نازِل ہُؤا کہ تُو آج ہی خلدی اور طُوبیاؔہ اور یدعیاؔہ کے پاس جا جو بابل کے اؔسِیروں کی طرف سے آ کر یُوسِیاؔہ بِن صفنیاہ کے گھر میں اُترے ہیں۔ اور اُن سے سونا چاندی لے کر تاج بنا اور یشُوع بِن یہُو صدق سردار کاہِن کو پہنا۔"


 

مگر  واضح طور پریہ  تاج زیادہ تر یشُوع کی نمائندگی کرتا تھا۔ جسے انگریزی میں یسوع کے نام سے جانا جاتا ہے ۔جسے ہم زکریاہ 12:6-13  میں دیکھتے ہیں۔

(زکریاہ 12:6-13)

"اور اور اُس سے کہہ کہ ربُّ الافواج یُوں فرماتا ہے کہ دیکھ وہ شخص جِس کا نام شاخ ہے اُس کے زیرِ سایہ خُوش حالی ہو گی اور وہ خُداوند کی ہَیکل کو تعمِیر کرے گا۔ہاں وُہی خُداوند کی ہَیکل کو بنائے گا اور وہ صاحبِ شَوکت ہو گا اور تخت نشِین ہو کر حُکُومت کرے گا اور اُس کے ساتھ کاہِن بھی تخت نشِین ہو گا اور دونوں میں صُلح و سلامتی کی مشورَت ہو گی۔"


 

آیت 12 میں " وہ شخص جِس کا نام شاخ ہے " کے حوالے پر توجہ کریں۔یہ آنے والے مسیح کے  مُتعلِق حوالہ ہے۔جسے ہم یرمِیاہ5:23میں دیکھتے ہیں۔

(یرمِیاہ5:23)

" دیکھ وہ دِن آتے ہیں خُداوند فرماتا ہے کہ مَیں داؤُد کے لِئے ایک صادِق شاخ پَیدا کرُوں گا اور اُس کی بادشاہی مُلک میں اِقبال مندی اور عدالت اور صداقت کے ساتھ ہو گی ۔"

 

اور یرمِیاہ15:33یہ ظاہر کرتی ہے:

" اُن ہی ایّام میں اور اُسی وقت مَیں داؤُد کے لِئے صداقت کی شاخ پَیدا کرُوں گا اور وہ مُلک میں عدالت و صداقت سے عمل کرے گا۔"

 

ذرا تصور کریں کہ یسوع کے مقدمے میں سردار کاہن کو کتنا غصہ آیا ہوگا جب پِیلاطُسؔ نے کہا" دیکھو یہ آدمی!"


(یُوحنّا5:19-7)

"یِسُوعؔ کانٹوں کا تاج رکھّے اور اَرغوانی پوشاک پہنے باہر آیا اور پِیلاطُسؔ نے اُن سے کہا دیکھو یہ آدمی!جب سردار کاہِن اور پیادوں نے اُسے دیکھا تو چِلاّ کر کہا مَصلُوب کر مَصلُوب! پِیلاطُسؔ نے اُن سے کہا کہ تُم ہی اِسے لے جاؤ اور مَصلُوب کرو کیونکہ مَیں اِس کا کُچھ جُرم نہیں پاتا۔ یہُودیوں نے اُسے جواب دِیا کہ ہم اہلِ شرِیعت ہیں اور شرِیعت کے مُوافِق وہ قتل کے لائِق ہے کیونکہ اُس نے اپنے آپ کو خُدا کا بیٹا بنایا۔"


مجھے یقین ہے کہ اُنہوں نے اس جملے کو اپنے ذہنوں میں ختم کردیا ہوگا۔ دیکھو وہ شخص جِس کا نام شاخ ہےکیونکہ وہ اپنی جگہ سے شاخیں باہر نکالے گا اور وہ خُداوند کی ہَیکل کو تعمِیر کرے گا وغیرہ۔وہ اتنے سخت غصے میں آئے تو  یہ حیرت کی بات نہیں ہے کہ اُنہوں نے  چِلاّ چِلاّ  کر کہا" اِسے مَصلُوب کر

 

 




Post a Comment

0 Comments